بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا نفلی صدقات قادیانی و دیگر غیر مسلم افراد کو دے سکتے ہیں؟


سوال

کیا قادیانی کو نفلی صدقہ دیا جا سکتا ہے؟  نیز اہلِ کتاب کو نفلی صدقہ دیا جا سکتا ہے؟  اس کے علاوہ زمینی مذاہب والے جیسے ہندو مت، بدھ مت وغیرہ کو نفلی صدقات دیے جا سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ قادیانی نبی آخر الزماں محمد  مصطفی احمد مجتبی  صلی اللہ علیہ وسلم کی ختمِ نبوت  کے منکر ہونے کی وجہ سے دائر اسلام سے خارج اور مرتد و زندیق ہیں، اس کےباوجود  وہ  دجل و فریب کرتے ہوئے اپنے آپ کو مسلمان قرار دے کر سادہ لوح مسلمانوں کے دین و ایمان پر ڈاکا  ڈالتے ہیں، قادیانیوں سے کسی قسم کا میل جول رکھنا تحفہ تحائف کا تبادلہ شرعاً و اخلاقاً جائز نہیں ہے، ان سے سوشلی بائیکاٹ کرنا شرعاً و اخلاقاً  مسلمانوں پر لازم ہے، لہذا فرقہ قادیانیت سے وابستہ افراد کی مالی امداد کسی بھی مد سے کرنے کی شرعاً و اخلاقاً  اجازت نہیں۔

اہلِ کتاب و دیگر مذاہب کے افراد کی نفلی صدقات سے مدد کرنے کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201950

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں