بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا مسجد کی چھت پر بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے؟


سوال

کیا مسجد کے اوپر رہتے ہیں تو بیوی سے جماع کر سکتے ہیں؟

جواب

مسجدِ  شرعی جس جگہ پر قائم ہو وہ مقام زمین تا آسمان مسجد کے حکم میں ہوتا ہے،  پس جس طرح  مسجد کے اندر بیوی سے ہم بستری جائز نہیں، بالکل اسی طرح مسجد کی چھت پر بنے کمرے میں بھی جائز نہیں۔ نیز شرعی مسجد کی چھت پر اہلِ خانہ سمیت مستقل رہائش رکھنے کی صورت میں مسجد کے آداب و اَحکام کی خلاف ورزی غالب ہے، (مثلاً خاتون کا مخصوص ایام میں مسجدِ شرعی میں رہنا وغیرہ) اس لیے مسجدِ شرعی کی چھت پر اہلِ خانہ سمیت مستقل رہائش نہ رکھی جائے۔

البتہ  اگر کسی بلڈنگ میں نماز کی جگہ اس طور پر بنائی گئی ہو کہ اس کے اوپر فلیٹ ہوں تو ایسا مقام مسجدِ شرعی کے حکم میں نہیں ہے،  اس کا حکم مصلی ( نماز کی جگہ) کا ہے، اس مقام کے اوپر رہنے والوں کے لیے اپنی بیوی کے حقوق ادا کرنے کی کوئی ممانعت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200307

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں