بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا مروجہ جوتوں یا سینڈل پر مسح کر سکتے ہیں؟


سوال

میری بیٹی ایک جگہ نوکری کرتی ہے، وہاں ظہر کی نماز  وہیں ادا کرتی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ وہ باقی وضو تو پانی سے کرتی ہے، مگر  وہاں پیر دھونے کا معقول انتظام نہیں ہے تو کیا وہ اپنے جوتوں پر مسح کر سکتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مروجہ جوتوں پر مسح کرنا جائز نہیں، لہذا اگر وہاں پیر دھونا واقعۃًممکن ہی نہیں ہے تو اسے چاہیے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے با وضو ہو کر چمڑے کے موزے پہن لے اور ظہر کے وقت اس پر مسح کرلے۔ اگر چمڑے کے موزے پہننا ممکن نہ ہو تو وضو میں پیر دھونا ضروری ہوگا، اس کے بغیر وضو مکمل نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200700

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں