بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صابن کے بغیرصرف پانی سے غسل جنابت کرنا


سوال

صابن وغیرہ کے بغیر اگر  صرف پانی سے غسل جنابت کیا جائے تو کیا غسل جنابت ہو جائے گا؟

جواب

واضح رہے کہ فرض غسل کے کل تین فرائض ہیں: 

1۔ اچھی طرح کلی کرنا۔

2۔ ناک میں پانی ڈال کر سنکنا۔

3۔ سارے بدن پر اس طور پر پانی بہانا کہ بدن کا کوئی حصہ بھی خشک نہ رہے۔

پس صورتِ مسئولہ میں صابن شیمپو لگانا غسل واجب کے لیے ضروری نہیں، خالص پانی سے فرائض غسل ادا کرنے سے طہارت حاصل ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201773

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں