بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا عورت نوکری کر سکتی ہے؟


سوال

کیا عورت یا بیوی نوکری کر سکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ نے عورت کے نان و نفقہ کی ذمہ داری اس کے سرپرست پر رکھی ہے یعنی اگر وہ بیٹی ہے تو باپ کے ذمہ اس کے اخراجات اٹھانا لازم ہے، اور اگر وہ ماں ہے تو   اولاد اس کے نان و نفقہ کی ذمہ دار ہے، اور اگر وہ بیوی ہے تو شوہر اس کے اخراجات کا ذمہ دار ہے۔ البتہ اگر خاتون کے نان و نفقہ کی ذمہ داری اٹھانے والا کوئی نہ ہو اور گھر میں رہ کر اپنے اخراجات مکمل کرنے کی صورت نہ ہو تو اس صورت میں باپردہ اور اچھے ماحول میں رہتے ہوئے نوکری کرسکتی ہے۔ لیکن گھر سے باہر نکلنے کے دیگر شرعی احکام و آداب کا لحاظ رکھنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200808

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں