بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا عورت مردوں جیسا لباس پہن سکتی ہے؟


سوال

کیا عورت مردانہ کرتے کی قمیص کی طرح زنانہ موٹی کپڑے والی قمیص پہن سکتی ہے? جس میں سے بدن کا کوئی حصہ بھی دکھائی نہ دے ، کیا یہ اسلام میں عورت کے لیے پہنا جائز ہے ؟

جواب

اگر آپ کے سوال کا مطلب یہ ہے کہ مردوں جیسا لباس عورت پہن سکتی ہے یا نہیں ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر کوئی قمیص ایسی ہو جو عام طور پرمرد پہنتے ہوں اور اس قمیص میں عورت مردوں کے مشابہ نظر آئے گی اور اس کے پہننے کا مقصد مشابہت ہو تو ایسی قمیص کا پہننا عورت کے لیے جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ شریعتِ مطہرہ میں عورتوں کے لیے مردوں کی مشابہت اختیار کرنا روا نہیں رکھا گیا۔ 

اور اگر اس قمیص میں عورت مردوں کے مشابہ نظر نہیں آئے گی تو ایسی قمیص پہننا عورت کے لیے جائز ہو گا۔ 

اگر آپ کی مراد سوال سے کچھ اور ہو تو اس کو وضاحت کے ساتھ لکھ بھیجیے، اس کی روشنی میں جواب دے دیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں