بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا شیعہ سے سنی خاتون کا نکاح ہو سکتا ہے؟


سوال

میرا نام سیما ہے، اور مجھے طلاق ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں، میرا ایک 13 سال کا بیٹا بھی ہے، میں اپنے والد کے پاس رہتی ہوں، میرے کئی رشتہ آئے مگر کسی کو میرے بیٹے سے مسئلہ رہا تو کسی کو مجھ میں کمی دکھی، جس کی وجہ سے بات شادی تک نہ پہنچ سکی، میں نوکری کرتی ہوں، وہاں ایک صاحب ہیں، جن کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو چکی ہے ان کے دو بچے ہیں، وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں، مگر ان کی والدہ اس رشتہ پر راضی نہیں ہیں، جس کی وجہ سے وہ کہتے ہیں کہ ہم خفیہ نکاح کر لیتے ہیں بعد میں بتا دیں گے، اور وہ صاحب مذہب کے اعتبار سے شیعہ ہیں، لیکن ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں، بضد ہیں نکاح کرنے کے لیے، از راہِ کرم بتائیے کہ کیا میں ان سے نکاح کرسکتی ہوں؟

جواب

شیعہ اثنا عشریہ سے سنی خاتون یا مرد کا نکاح جائز نہیں ہے، لہذا اگر مذکورہ شخص کا تعلق اسی فرقے سے ہے تو اس سے نکاح نہ کریں۔ (فتاوی شامی، کتاب النکاح، فصل فی الحرمات، ٣ / ٤٦، ط: سعید)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200450

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں