کیا سنی باپ کی وراثت میں شیعہ بیٹے کا حصہ ہے؟ جب کہ بیٹا پکا شیعہ، بارہ اماموں کو ماننے والا اور اثنا عشریہ عقائد کا حمل ہو، اور بیوی بھی شیعہ ہو؟
استحقاقِ وراثت میں وارث اور مورث ( جس کا ترکہ تقسیم کیا جا رہا ہو) کا مذہب ایک ہونا شرعاً ضروری ہے، پس اگر وارث اور مورث کا مذہب ایک نہ ہو تو ایسا شخص وراثت کا حق دار نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ بیٹا واقعۃً اثنا عشریہ شیعہ فرقہ کے عقائد کا حامل ہو تو ایسی صورت میں وہ سنی باپ کی وراثت کا حق دار نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201667
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن