بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا سالی سے فون پر بات کرنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال

کیا سالی سے فون پہ غیر ضروری گفتگو کرنے سے اس شخص کا نکاح زائل ہو جاتا ہے؟  اگر نہیں تو نکاح کس صورت میں ٹوٹتا ہے؟

جواب

اللہ رب العزت نے نکاح کی برکت سے جو رشتہ قائم فرمائے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں، اور ان کا مدار عزت و احترام پر ہے، البتہ بعض احکام میں سگے رشتوں اور نکاح کی وجہ سے قائم سسرالی رشتوں میں فرق رکھا ہے، اسی فرق کی وجہ سے سالی بہنوئی میں آزادانہ اختلاط ہنسی مذاق کی اجازت نہیں دی ہے اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکی کے دیور و جیٹھ کو اس کے لیے بایں معنی  موت قرار دیا ہے کہ عام طور پر ان رشتوں میں بے احتیاطی غالب رہتی ہے، اور آزادانہ اختلاط کے نتیجہ میں ایسے گناہ صادر ہوجاتے ہیں جو اجنبی خاتون کے ساتھ متصور نہیں ہوتے اور ان کو گناہ شمار بھی نہیں کیا جاتا؛  لہذا سالی سے انتہائی ضرورت کے علاوہ گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے۔

غیر ضروری گفتگو کی وجہ سے اگرچہ نکاح ختم نہیں ہوتا، تاہم گناہ لازم آتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200986

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں