کیا رات کو کسی بھی پہر زوال کا ٹائم ہوتا ہے؟ اگر ہوتا ہے تو کس ٹائم ہوتا ہے؟
زوال کا مطلب سورج کا بالکل سر پر ہونا ہے، اس وقت نماز پڑھنا منع ہوتی ہے اور سورج صرف دن میں طلوع ہوتا ہے رات میں نہیں؛ لہذا رات میں زوال نہیں ہوتا ، بعض عوام میں یہ غلط فہمی معروف ہے کہ رات کے بارہ بجے زوال کی وجہ سے نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں ، البتہ بلا عذرعشاء کی نماز آدھی رات کے بعد پڑھنا مکروہ تحریمی ہے؛ کیوں کہ عشاء کا مستحب وقت آدھی رات تک ہے ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200489
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن