ایک مرتبہ وراثت ہو جانے کے بعد دوبارہ وراثت کرنا کیسا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر پہلی تقسیم خلافِ شرع کی گئی ہو تو شریعت کے مطابق دوسری مرتبہ تقسیمِ وراثت ضروری ہوگی، تاہم اگر پہلی تقسیم شریعت کے مطابق کی گئی ہو تو اس صورت میں دوسری مرتبہ تقسیم ضروری نہیں۔ اسی طرح اگر کوئی وارث ترکہ میں سے کچھ مال یا سامان وغیرہ لے کر اپنی رضامندی سے دست بردار ہوچکاہو تو اس کا دوبارہ تقسیم کا مطالبہ درست نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201205
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن