بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بیوہ خاتون عدت میں شناختی کارڈ بنوانے جا سکتی ہے؟


سوال

ایک بیوہ عورت عدت میں ہے اس کا شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا اس کے شناختی کارڈ کے بغیر اس کا بیٹا (ب فارم نہ ہونے کی وجہ سے) نائن کا امتحان نہیں دے سکے گا اور بیٹے کا سال ضائع ہوجائے گا۔ کیا عورت دورانِ عدت (دن دن میں) شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا آفس جاسکتی ہے؟

جواب

بصدقِ واقعہ اگر مذکورہ خاتون کے شناختی کے بغیر ان کے بیٹے کا کام نہیں ہو سکتا تو مجبوری میں اسے اپنا شناختی کارڈ بنوانے کے لیے پردے کا اہتمام کرتے ہوئے دن دن میں جانے کی گنجائش ہوگی، تاہم کام مکمل ہوتے ہی گھر واپس آنا ضروری ہوگا، کسی اور کام کے لیے جانے کی اجازت نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200576

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں