بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بچوں کو معصوم کہہ سکتے ہیں؟


سوال

چھوٹے بچوں کے لیے لفظِ معصوم استعمال کرسکتے ہیں؟ مثال کہ یہ بچہ کتنا معصوم ہے، یا کتنا معصوم لگ رہا ہے؟ یا یہ لفظ خاص انبیاء اور فرشتوں کے لیے ہے؟

جواب

عام بول چال میں بچوں کے لیے  یہ لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے؛  اس لیے  کہ  بچے بھی گناہوں سے معصوم ہوتے ہیں۔ 

الموسوعة الفقهية الكويتية (27/ 26):
" لاتجب الصلاة على الصبي؛ لقوله صلى الله عليه وسلم: رفع القلم عن ثلاثة: عن المجنون المغلوب على عقله حتى يفيق، وعن النائم حتى يستيقظ، وعن الصبي حتى يحتلم".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200389

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں