بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت بذریعہ موبائل کر سکتے ہیں؟ / لیٹ کر موبائل سے قرآن مجید پڑھنے کا کیا حکم ہے؟


سوال

کیا بغیر وضو کے موبائل میں قرآن مجید پڑھنا جائز ہے؟

موبائل میں دیکھ کر لیٹ کر قرآن مجید پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

1۔ جب موبائل میں قرآنک ایپلیکیشن ڈسپلے ہو تو اس وقت بغیر وضو کے اسکرین چھونے کی اجازت نہیں ہے، البتہ اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو بلاوضو چھوسکتے ہیں؛ لہذا اسکرین کو ہاتھ لگائے بغیر بغیر وضو کے تلاوت کرنا جائز ہے۔

2۔ قرآنِ مجید کی تلاوت کے آداب میں سے ہے کہ با وضو ہو کر پاک جگہ پر بیٹھ کر تلاوت کی جائے، لیٹ کر تلاوت کرنا (اگر لباس اور ستر کا اہتمام کیا جائے تو) جائز ہے، البتہ بغیر کسی مجبوری کے لیٹ کر تلاوت کرنا خلافِ ادب ہے؛ لہذا سائل کو چاہیے کہ خوب اہتمام کے ساتھ تلاوتِ کلامِ مجید کی عادت بنائے ۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

’’لابأس بقراء القرآن إذا وضع جنبه علی الأرض، ولکن ینبغي أن یضم رجلیه عند القراءة، کذا في المحیط. لا بأس بالقراء ة مضطجعاً إذا أخرج رأسه من اللحاف؛ لأنه یکون کاللبس، وإلا فلا، کذا في القنیة‘‘. (الفتاوی الهندیة، کتاب الکراهية، الباب الرابع في الصلاة والتسبیح وقراءة القرآن والذکر...، (5/ 316) ط: رشیدیة)

{الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ} ذكر تعالى ثلاث هيئات لايخلو ابن آدم منها في غالب أمره، فكأنها تحصر زمانه. ومن هذا المعنى قول عائشة رضي الله عنها : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يذكر الله على كل أحيانه. أخرجه مسلم . (الجامع لأحکام القرآن، للقرطبي)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201967

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں