بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا اونٹ کا گوشت کھانے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال

کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟ حوالہ بھی بتادیں!

جواب

اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، یہی جمہور فقہاء امام ابو حنیفہ امام مالک  امام شافعی و دیگر فقہاء کرام رحمہم اللہ کا مسلک ہے ، اور جس حدیث میں اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرنے کا ذکر ہے اس سے مراد لغوی وضو ہے، یعنی منہ ہاتھ دھونا ؛ کیوں کہ اونٹ کے گوشت میں چکناہٹ اور ایک قسم کی بو ہوتی ہے۔ جیساکہ ''معارف السنن شرح سنن الترمذی'' میں ہے:

'' وقال جمهور الفقهاء مالك و أبوحنيفة و الشافعي و غيرهم: لاينقض الوضوء بحال، و المراد بالوضوء غسل اليد و الفم عندهم، و ذلك ؛ لأن للحم الإبل دسماً و زهومةً و زفراً بخلاف لحم الغنم، و من أجل ذلك جاء ت الشريعة بالفرق بينهما''. ( باب الوضوء من لحم الابل، ١/ ٣٥٣، ط: مجلس الدعوة والتحقيق الإسلامي)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201314

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں