بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا انسان کی قبر وہیں بنتی ہے جہاں کی مٹی سے وہ پیدا ہو؟


سوال

کہیں یہ بات سنی ہے کہ: انسان جس جگہ کی مٹی سے بنا ہے وہیں اس کی قبر بنتی ہے، کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟

جواب

علما نے اس نکتے پر بحث کی ہے کہ ہر انسان مٹی سے بنتا ہے یا انسانِ اول حضرت آدم مٹی سے بنے ہیں؟ راجح بات ہے کہ: پہلے انسان مٹی سے بنے ہیں اور باقی انسانوں کے بارے  مٹی سے بنا ہوا اس لیے کہا جاتا ہے کہ :مٹی سے ہی غذائیں کھا کر نطفہ بنتا ہے، جو انسان کی تخلیق کا باعث بنتا ہے۔

اس حوالے سے سورہ طہ کی آیت :"منہا خلقناکم۔۔۔ الخ کے تحت بعض مفسرین نے عطاء خراسانی رحمہ اللہ کی ایک موقوف روایت سمیت دیگر روایات بھی نقل کی ہیں، لیکن  سنداً  کمزور ہونے اور دیگر نصوص کے خلاف ہونے کی بنا پر محققین انہیں قبول نہیں کرتے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143803200021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں