بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا اسٹرابیری زقوم ہے؟


سوال

سٹرابری کھانا کیسا ہے؟  بعض علماء کہتے ہیں کہ یہ ’’زقوم‘‘  سے ہے اور جہنمیوں  کی خوراک کھانا حرام ہے۔ راہ نمائی فرمائیں کہ سٹرابری کھاناحرام ہے یا حلال؟

جواب

اسٹرابری (Strawberry) ایک خوش نما ذائقہ دار پھل ہے، جو دنیا کے تقریباً  تمام ممالک میں پایا بھی جاتا ہے، جسے عربی زبان میں "فراولة"  کہا جاتا ہے جوکہ لاطینی زبان سے عربی زبان میں منتقل ہوا ہے۔

’’الكلمة أصلها بالايطالية fragola مأخوذة من الكلمة اللاتنية frägula من frägum ولكنها دخلت العربية من اليونانية Φράουλα فراولة: بكسر الواو كما في نقل الأستاذ الفاضل (خزانة الأدب) - وفقه الله - عن المعجم العربي الحديث وهو كذلك في النطق اليوناني..والله أعلم بالصواب‘‘.

اس کا جہنم کا پھل ہونا کسی بھی شرعی و لغوی دلیل سے ثابت نہیں ہے، اس کا کھانا بلاشبہ جائز اور حلال ہے۔ باقی جہنمیوں کی غذا کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی من جملہ غذا  ”زَقُّوْم“ کا درخت ہوگا،  زقوم ایک خاردار، کڑوا اور زہریلا پودا جسے اردو لغات میں ’’تھوہڑ‘‘  یا ’’ناگ پھن‘‘ کا پودا لکھا گیا ہے،  زقوم اور اسٹرابری دونوں نام، صورت، ذائقہ میں بالکل مختلف اور الگ الگ ہیں، اسٹرابری کو زقوم قرار دینا درست نہیں ہے۔ زقوم کے معنی اردو لغات میں:

’’• ایک  قسم کا خاردار پودا. • ایک درخت جس کا پھل دوزخیوں کو کھانے کو ملے گا. • تھوہڑ کا پودا جو خاردار اور کڑوا اور زہریلا ہوتا ہے. • دوزخ کا ایک درخت جس سے دوزخی اپنی خوراک حاصل کریں گے. • زہریلی اور مہلک غذا، ناگ پھنیناگ پھَنی ہر کڑوی ہیج دھارا، یہ پودا ڈنٹھل دار بے برگ اور خاردار ہے.

زقوم کے مترادفات: تھوہڑ،تھوہڑ کیکٹس‘‘

زقوم کا معنی عربی لغات میں:

’’{إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِ طَعامُ الأَثيمِ}. (سورة الدخان) المعجم: الغني زَقُّوم: كلّ طعام قاتل. • شجرة الزَّقُّوم: (النبات) شجرة مرّة كريهة الطعم، ثمرُها طعام أهل النَّار في جهنّم: {إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِ طَعَامُ الأَثِيمِ}.

المعجم: اللغة العربية المعاصرة زقوم: شجر كريه جدّا في النار. (سورة الواقعة، آية رقم: 52)

المعجم: كلمات القرآن زَقَّوم: 1- زقوم: شجرة مرة كريهة الرائحة يأكل أهل النار في جهنم ثمرها. 2- زقوم: نبات في البادية زهره كزهر الياسمين. 3- زقوم: كل طعام ثقيل. 4- زقوم : حلوى عملت بالتمر والزبد.

المعجم: الرائد الزَّقُّومَ: شجرة.

المعجم: المعجم الوسيط زقم: "الأَزهري: الزَّقْمُ الفعل من الزَّقُّوم، والازْدِقامُ كالابتلاع. ابن سيده: ازْدَقَمَ الشيءَ وتَزَقَّمَهُ ابتلعه. والتَّزَقُّمُ: التَّلَقُّمُ ‏.... المزيد المعجم: لسان العرب‘‘.

زقوم کا معنی انگریزی لغت میں:

"زقُومNOUN (masculine) cactus, a prickly plant, infernal tree mentioned in the Qur'an "۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200395

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں