بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ’’ اسٹرابیری‘‘ جہنم کا پھل ہے ؟


سوال

اسٹابیری کا کھانا اسلام میں کیسا ہے ؟ کیا یہ حلال ہے ؟ آج کل دیکھا جا رہا ہے کہ بہت سے مذہبی لوگ اسے جہنم کا پھل قرار دے رہے ہیں۔ جب کہ سمجھ یہی آرہا ہے کہ یہ پھل دوسرے پھلوں کی طرح حلال ہے۔  مگر تحقیق کے لیےآپ سے رجوع کیا،  اس لیے امید ہے آپ اس شک کو کلیر کریں گے!

جواب

اسٹرابری (Strawberry) ایک ذائقہ دار پھل ہے، جس کو عربی میں ”فراولۃ“ کہتے ہیں، اس کا جہنم کا پھل ہونا کسی بھی شرعی دلیل سے ثابت نہیں ہے، اس کا کھانا بلاشبہ جائز اور حلال ہے۔

جہنمیوں کی غذا کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی من جملہ غذا  ”زَقُّوْم“ کا درخت ہوگا،  زقوم ایک خاردار، کڑوا اور زہریلا پودا جسے اردو لغات میں ’’تھوہڑ‘‘  کا پودا لکھا گیا ہے،  زقوم اور اسٹرابری دونوں نام، صورت، ذائقہ میں بالکل مختلف اور الگ الگ ہیں، اسٹرابری کو زقوم قرار دینا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200134

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں