بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا آڈٹ والوں کو لوگوں کی بد دعائیں لگتی ہیں؟


سوال

میں آڈٹ میں ملازمت کرتا ہوں، اکثر لوگ ناراض ہوتے ہیں کہ ہم لوگ ان کی غلطی کو صحیح کرنے کے لیے کاغذات اور باقی چیزوں کی تصدیق کرتے ہیں، میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو، اکثر لوگ برا بھلا بولتے ہیں، جو عام سی بات ہے، اس سے ٹینشن بھی نہیں ہوتی، لیکن کبھی کبھی لوگ بد دعا دیتے ہیں، تو کیا ان کی بد دعا لگ جاتی ہے؟ کیوں کہ ہم صرف کمپنی کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہیں، کوئی ذاتی غرض نہیں ہوتی۔

جواب

اگر آپ اپنی ملازمت اور ادارے کے ساتھ مخلص ہیں اور ایمان داری سے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہیں اور اس میں کسی قسم کی خیانت نہیں کرتے، تو آپ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں کرنی چاہیے، امید ہے کہ اللہ پاک آپ کو ان کی بد دعا سے محفوظ رکھیں گے۔

البتہ اسلامی اخلاق اپناتے ہوئے رویہ نرم رکھیں، اور جو غلطی قانون کے مطابق فروگزاشت ہوسکتی ہو اس پر سخت گرفت نہ کریں، نرم رویے کے ساتھ اصلاح و تنبیہ کردیا کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201439

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں