بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھیرے جانور کی قربانی کرنا


سوال

جانور کھیرا اور بیچنے والے کے مطابق عمر پوری ہے اور جسامت بھی مناسب ہو توکیا بیچنے والی کی بات پر اعتماد کیا جاسکتا ہے؟

جواب

قربانی کے جانور میں  اصل عمر ہے ، دانت عمر پوری ہونے کی علامت ہیں، لہٰذا اگر جانور کی عمرمکمل ہو تو اگرچہ  دانت نہ آئے ہوں اس کی قربانی جائزہے۔ البتہ دانت آنے سے پہلے  عمر مکمل ہونے کے حوالے سے ہر بیوپاری کی بات پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔  جانور  اگر گھر کا پلا ہوا ہے اور عمر پوری ہے یا بیچنے والاایسا دیانت دار ، صادق اور تعلق والا ہے کہ اس کی بات پر یقین حاصل ہو تو  قربانی جائز ہے اگر چہ دانت پورے نہ ہوں۔  عام بیوپاری کی بات پر اعتماد نہ کیا جائے جب تک کہ مطلوبہ دانت نہ آجائیں؛ اس لیے کہ تجربہ یہی ہے کہ عمر مکمل ہونے سے پہلے مطلوبہ دانت نہیں آتے۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143812200019

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں