بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانے کے دوران گفتگو کرنا


سوال

کھانے کے دوران گفتگو کرنا کیسا ہے؟

جواب

کھانے کے دوران گفتگو جائز ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کھانا کھانے کے دوران  گفتگو کرنا ثابت ہے۔

چنانچہ صحیح بخاری: (3340) میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے :

"نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے پاس  ایک دن گوشت لایا گیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بکری کاشانہ پیش کیا گیا، آپ کو شانے کا گوشت پسند تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسےاپنے دندانِ مبارک سے کاٹ کر کھانے لگے، اور آپ نے فرمایا: (میں قیامت کے دن لوگوں کا سربراہ ہوں گا، کیا تمہیں معلوم ہے کہ یہ کیسے ہوگا۔۔۔) " اس کے بعد آپ نے شفاعت سے متعلق طویل حدیث بیان فرمائی۔

صحیح مسلم : (2052)میں ہے :

حضرت  جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار اپنے اہل خانہ سے سالن کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: "ہمارے پاس تو صرف سرکہ ہی ہے" تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرکہ منگوایا اور آپ اسی کے ساتھ کھانا کھانے لگے، اور کھانے کے دوران آپ فرما رہے تھے: (سرکہ  ایک اچھا سالن ہے، سرکہ ایک اچھا سالن ہے)۔

امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں: 
"اس حدیث میں کھانا کھانے والوں کو مانوس کرنے کے لیے بات کرنے کا ذکر ہے، جو کہ مستحب ہے". (شرح صحيح مسلم، (14/7) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200619

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں