بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانے کے درمیان کی دعا


سوال

کھانا کھانے کے درمیان کی  دعا کیا ہے ؟ اور اگر شروع میں  پڑھنا بھول جائیں تو درمیان میں کون سی دعا پڑھے؟

جواب

حدیث شریف میں آتاہے کہ جو شخص کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے توکھانے کے دوران جس وقت یاد آجائے اس وقت یہ دعا پڑھ لے :

"بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ ".

مشکوۃ شریف میں ہے:

''حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا:  جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے بیٹھے اور (شروع میں) اپنے کھانے پر اللہ کا نام لینا بھول جائے (اور کھانے کے درمیان یاد آئے ) تو اس کو چاہیے  کہ وہ یہ کہے "بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ ". (ترمذی ، ابوداؤد ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200350

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں