بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کمبنی ملازم کا اپنا کام شروع کرکے کمپنی کے گاھک توڑنا


سوال

اگر ایک شخص کسی کمپنی میں کام کرتا ہو جہاں اس کا کام کسٹمر لانا ہو ، اگر وہ اپنا کام شروع کرنا چاہے اور اپنی جان پہچان کے کسٹمر جو کمپنی سے جڑے بھی ہوں اور نہیں بھی، اور مناسب رقم میں کام کروا کہ دینا چاہے تو یہ جائز ہے؟ کہیں کسی کی بیع پر بیع کے مترادف تو نہٰیں جس سے آپ ﷺ نے منع فرمایا ہے

جواب

مذکورہ صورت مٰیں اگر یہ شخص کمپنی سے اپنا تعلق علی الاعلان ختم کرکے اپنا کام شروع کرے (تاکہ کمپنی اور گاہک کو دھوکہ نہ ہو) اور کمپنی کو دیئے گیئے گاہگ بھی اس کے ساتھ نیامعاملہ کریں ، کمپنی کے گاھکوں کے کمپنی سے کئے گیئے معاملات میں دخل اندازی نہ کرے تو جائز ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143707200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں