بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کمائی نہ کرنے والی صاحب نصاب عورت پر قربانی ہے یانہیں؟


سوال

 

میرے والد  گھر کے سربراہ ہیں، انہوں نے اپنی کمائی سے میری والدہ کو سونے کا  ایک سیٹ دیا ہے جس کی مالیت تقریبا دو لاکھ  روپے ہے، اسی طرح  میں نےبھی اپنی کمائی سے اپنی بیوی کو  ایک سیٹ دیا ہے،  یہ دونوں خواتین ہاوس وائف ہیں اور خود کماتی نہیں ہیں، مجھے یہ پوچھنا  ہے کہ کیا ان دونوں پر قربانی واجب ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں اگر سیٹوں کی مقدار  ساڑھےسات تولہ سونے سے کم ہے اور ان دونوں خواتین کے پاس کچھ نقدی بھی ہے تو دونوں پر قربانی واجب ہے، البتہ اگر آپ کے والد اور آپ  ان کی طرف سے قربانی کرلیں تب بھی  ان کا واجب ادا ہوجائے گا،اور اگر زیور کی مقدار ساڑھے سات تولہ سے کم ہے اور ان کے پاس نقدی  بھی نہیں ہے تو ان پر قربانی واجب نہیں ۔ واللہ اعلم!


فتوی نمبر : 143611200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں