1۔میری بیوی کے پاس 10 تولے سونا ہے، اب بیوی کو زکاۃ کس حساب سے دینی ہے؟ سارے زیور کی کل مالیت پر یا صاحبِ نصاب ہونے کے بعد یعنی 7.5 تولے سونے کے بعد 2.5 تولے سونے پر زکاۃ لازم ہے یا 10 کے 10 تولے پر؟ راہ نمائی فرمائیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کے صاحبِ نصاب ہونے والے پر زکاۃ نہیں اس کے علاوہ جتنا ہو گا اس پر زکاۃ دینی ہے۔
2۔ اور بیوی کی طرف سے میں زکاۃ دے سکتا ہوں؟
1۔مکمل دس تولے سونے کی مالیت پر زکاۃ لازم ہے، یہ کہنا کہ نصاب سے جو زائد ہے صرف اس کی زکاۃ ادا کی جائے گی، یہ بات درست نہیں۔
2۔جی ہاں! بیوی کو مطلع کرکے آپ ان کی طرف سے زکاۃ ادا کرسکتے ہیں، بیوی کو بتائے بغیر زکاۃ ادا کرنے سے ادا نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200791
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن