بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کفن پر کلمہ طیبہ لکھنا


سوال

میت کی قمیص پر کلمہ لکھا جاتا ہے، اس کا حکم کیا ہے؟

جواب

جس کپڑے پر کلمہ طیبہ یا قرآن کریم کی آیات لکھی ہوئی ہوں اسے میت پر ڈالنایا کفن میں شامل کرنا جائز نہیں،اس سے  کلمہ طیبہ اور آیات مبارکہ کی بے حرمتی ہوتی ہے۔البتہ بغیر سیاہی کے صرف انگلی کے ساتھ میت کے چہرے یا سینے پر کوئی آیت یا کلمہ لکھنا جائز ہے، بشرطیکہ اس کو مسنون یا ضروری نہ سمجھا جائے۔(احکامِ میت 369،ادارۃ الفاروق)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200258

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں