بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کی توہین پر مبنی تصویر لگانا


سوال

زید نے واٹس ایپ پر اسٹیٹس میں (ایک تصویر لگائی اس میں ہرے رنگ کا سانپ ہے، اس پر مائیک ہے. اور تحریر ہے "ایک دن پھپھو کے ساتھ"). پھر ایک پیغام آتا ہے بکر کا "توبہ کرو". زید "کس چیز سے"؟. بکر "پھپھو کے رشتے کو ضائع کردیا ہے". زید" کس نے؟" بکر "کچھ اپنی ڈاڑھی اور ٹوپی کا لحاظ کر لو بھائی" ، زید  "مفتی صاحب"،  بکر "جی بھائی"۔

اس مسئلہ میں ایک بات پوچھنا ہے، دین کا تھوڑا سا علم یا دین دار ہونے سے کس پر اس بات کا الزام لگانا اور ڈاڑھی ٹوپی کو نشان بنانا کیسا ہے؟  بکر بولنے والا دین دار ہے،  ایسے الفظوں کا استعمال کرنا درست ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اس قسم کا اسٹیٹس لگانا کئی گناہوں کا سبب ہے:

1۔ تصویر کی تشہیر

2۔ پھوپھی کے رشتہ کی توہین

3۔ دل آزاری

لہذا ایسی حرکت کرنے والے فرد کو سچے دل سے توبہ کرنا چاہیے، اور کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔

کسی بھی دین دار کو ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے کہ اس کی وجہ سے اہلِ دین بدنام ہوں، نیز کسی ایک فرد کی وجہ سے پورے طبقے کو بھی برا نہیں کہنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200897

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں