بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کو طلاق دلوانے کا حق نہیں


سوال

میاں بیوی آپس میں راضی ہوں اور ان کے ماں باپ ان کی طلاق کرانا چاہتےہوں تو کیا ہونا چاہیے ؟

جواب

واضح رہے کہ اللہ رب العزت کے نزدیک جائز کاموں میں سب سے ناپسندیدہ کام طلاق دینا ہے؛ لہذا اگر میاں بیوی راضی  ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ماں باپ کو ان کے درمیان بغیر کسی شرعی وجہ کے طلاق کرانے کی شرعاً اجازت نہیں ہے اور اس معاملہ میں ماں باپ کا کہا ماننا شوہر پر لازم نہیں ہے، البتہ اگر والدین اور  مذکورہ شخص کی بیوی کے درمیان کسی ناچاقی کے سبب اختلاف ہو جس کی وجہ سے طلاق دلوانا چاہتے ہوں تو شوہر کو چاہیے کہ اختلاف کی وجہ کو ختم کرنے کی کوشش کرے  اور حتی الامکان گھر بسانے کی کوشش کرتا رہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201364

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں