بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی چیز پر حلال کا مارک اپ لگا ہونا


سوال

کیا جن چیزوں پر حلال کا مارک لگا ہو وہ واقعی حلال ہیں؟ اور اگر باہر کے ملک میں بھی جن چیزوں پر حلال لکھا ہوا ہو کیا ہم وہ کھا سکتے ہیں؟

جواب

اگر کسی چیز پر ”حلال“ کا لوگو لگا ہو تو  اس کی مطلقاً  تصدیق نہیں کی جاسکتی، بلکہ مسلمانوں کے زیرِ نگرانی کام کرنے والے معتبر اور مستند حلال تصدیقاتی ادارے نے اگر اس کی تصدیق  کی ہو تو اس حلال لوگو کا اعتبار ہوگا اور چیز حلال چیز تصور کی جائے گی ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201146

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں