بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی پر سایہ ہو اس کا علاج


سوال

میری بیوی کی طبیعت زیادہ تر خراب رہتی ہے اور حمل بھی نہیں ٹھہرتا. کسی صاحب نے بتایا  ہے کہ ان پر سایہ ہے. براہِ مہربانی راہ نمائی فرمائیں!

جواب

آپ کی اہلیہ کو چاہیے کہ ہروقت باوضو اور پاک رہنے کی کوشش کریں، پنج وقتہ نمازیں مقررہ اوقات میں پڑھنے کا اہتمام کریں، صبح وشام حفاظت کی مسنون دعاؤں کا اہتمام کریں، آیۃ الکرسی، اور آخری تین قل صبح وشام کم از کم تین تین مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔ ان شاء اللہ اگر ایسا کچھ ہوا بھی تو اللہ تعالی اس سے حفاظت فرمائیں گے۔

نیز  حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمہ اللہ کے مرتب کردہ کتابچے  "منزل" پڑھنے کا اہتمام کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں