بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی خاص مقصد کے لیے کوئی انگوٹھی پہننا


سوال

کسی خاص مقصد کے لیے کوئی انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟ مثلاً : کوئی شخص اس نیت سے کسی خاص پتہر والی انگوٹھی پہنے کے اس سے میری عمر لمبی ہو گی یا انگوٹھی مجھے بیماری سے محفوظ رکھے گی؟

جواب

انگوٹھی یا اس میں لگا ہوا پتھر  انسان کی زندگی اور اس کی تقدیر پر اثر انداز نہیں ہوتے، اگر کوئی اس اعتقاد سے کوئی انگوٹھی پہنتا ہے تو  یہ محض جاہلانہ اعتقاد ہے، لہذا اس طرح کے مقاصد کے لیے انگوٹھی پہننا شرعاً درست نہیں۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7 / 2800):

’’قال بعض الشراح: وأما ما روي في التختم بالعقيق من أنه ينفي الفقر وأنه مبارك، وأن من تختم به لم يزل في خير، فكلها غير ثابتة على ما ذكره الحفاظ‘‘. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200716

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں