بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی دوسرے کے شناختی کارڈ سے ووٹ دینا


سوال

 کوئی شخص کسی دوسرے کا شناختی کارڈ اپنے قبضہ میں لے کر اسے اطلاع دیے بغیر اپنے پسند کے کسی امیدوار کو ووٹ دے دے تو اس شخص کا یہ فعل شریعت کی روشنی میں کیسا ہے ؟

جواب

ووٹ کی حیثیت رائے شماری کی ہے،  اس میں رائے شماری کے شرعی اصولوں کی رعایت کے ساتھ رائے دی جائے، کسی اور کا شناختی کارڈ استعمال کرکے ووٹ دینا دھوکا دہی، جھوٹ اور خیانت ہے، اور  یہ شرعاً ناجائز ہونے کے ساتھ ساتھ قانونی طور پر بھی جرم ہے؛ لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں