بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسٹم ایجنٹ سے رقم چوری ہوجائے تو حکم


سوال

ایک آدمی میرا کسٹم ایجنٹ ہے، اس کو میں گاڑیاں کلیئر کرنے کےلیے رقم دیتا ہو ں. راستے میں چوروں نے اس کو لوٹا تو اس کی ذمہ داری کس  پر ہے؟

جواب

اگر آپ کا اور مذکورہ شخص کا معاہدہ یوں ہوتا ہے کہ کسٹم ایجنٹ آپ سے یہ کہتا ہے کہ میں آپ کو مال کلیئر کرادوں گا اور اس کے اتنے پیسے لوں گا تو یہ معاملہ اجارہ کا ہے، اور کسٹم ایجنٹ آپ کا اجیر (مزدور ) ہے، اب اگر آپ اس کو مزدوری پیشگی دے دیتے ہیں  تو  یہ درست ہے اور وہ اس کا مالک بن جاتا ہے، مالک بننے کے بعد اگر اس سے وہ رقم کوئی چھین لیتا ہے یا  چوری کرلیتا ہے تو وہ اس کی اپنی مملوکہ رقم  چوری ہوئی، آپ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، وہ آپ کو اس طے شدہ معاملہ کے مطابق مال  نکلواکر دینے کا پابند ہوگا۔

اگر معاملہ کی کوئی اور صورت ہے تو اس کی تفصیل وضاحت کے ساتھ لکھ دوبارہ  جواب معلوم کرلیں۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143909200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں