بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کس قدر نقد رقم پر زکاۃ اور قربانی واجب ہے؟


سوال

1۔اگرکسی  شخص کے پاس سونا اور چاندی نہ ہو صرف نقدی ہو توکتنی نقدی ہو تو زکاۃ واجب ہوگی؟

2۔اسی طرح قربانی کے لیے کتنی نقدی ہو تو قربانی واجب ہوگی؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

1۔اگراڑتیس ہزار چار سوچھ روپے  (یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت) کے بقدر نقدی ہے توزکاۃ واجب ہوگی۔

2۔ساڑھے باون تولہ چاندی کی موجودہ قیمت کے برابر نقد رقم موجود ہو تو قربانی واجب ہے، اس پر سال گزرناشرط نہیں ہے۔نیز اگر نقد رقم نہ ہو لیکن ضرورت سے زائد ، سامان، گاڑی یامکان وغیرہ موجود ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہوتب بھی قربانی واجب ہے۔(فتاویٰ بینات4/566،ط:مکتبہ بینات)

چاندی کی قیمت بازارسے معلوم کی جاسکتی ہے۔اوپر جو رقم ذکر کی گئی وہ  اس سال (یعنی 1438ھ میں)حکومت نے جو چاندی کا نصاب مقررکیاتھا اس کے مطابق ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143810200036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں