(۱) کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز ہے یا نہیں ؟
(۲) ایک شخص ایک چیز سو روپے کی نقد میں خریدتا ہے، لیکن وہی چیز اسی مقام / دکان پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے دو سو کی لیتا ہے، تو کیا یہ صحیح ہے یا اس کے یہ مزید سو روپے سود کے زمرے میں آئیں گے ؟ اور یہ شخص سود دینے والا یا سودی لین دین کرنے والا شمار ہوگا ؟
(۱) کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز نہیں ہے۔
(2) کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کی صورت میں کسی چیز کی رقم میں اضافہ اصطلاحی اعتبار سے سود نہیں کہلائےگا، لیکن کریڈٹ کارڈ کا اجراء سودی معاہد ے پر مبنی ہے، اس لیے اس کا اجراء اور استعمال جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143804200016
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن