کریم میں گاڑی چلانا جائز ہے؟
عام پسینجرز کے لیے اجرت متعین ہونے کی صورت میں کریم ٹیکسی میں سفر کرنا تو درست ہے۔
البتہ گاڑی مالکان اور کمپنیوں کے درمیان معاملہ کی جوحیثیت ہے، اس کے بارے میں دارالافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن سے مذکورہ کمپنیوں کے کام کے طریقہ کار کی مکمل تفصیل اور کمپنی اور گاڑی مالکان وغیرہ کے درمیان معاہدوں کے مکمل وضاحت بھیج کر سوال کریں۔جامعہ کے دارالافتاء میں اس کے متعلق مشاورت جاری ہے، اب تک حتمی فتوی جاری نہیں ہوا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201005
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن