کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے اس صورت میں جب کہ وہ فرش پہ بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے؟
اگرمریض کو قیام پر قدرت نہ ہو، لیکن زمین پر سجدہ کرنے کی طاقت ہو تو اس صورت میں زمین پر بیٹھ کر ہی نماز پڑھےاور سجدہ زمین پر ہی کرے، اس صورت میں کرسی پر بیٹھ کرسجدہ کرنے سے نماز درست نہیں ہوگی۔
اور اگر رکوع سجود نہ کرسکتا ہو تو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے اور رکوع اور سجدہ اشارے سے کرےگا۔اس صورت میں بھی زمین پر بیٹھنے کی قدرت ہوتو زمین پر بیٹھ کر ہی نماز پڑھنا افضل ہے۔ زمین پر بیٹھنا دشوار ہو تو کرسی پر بیٹھ کر رکوع سجدہ اشارہ کے ساتھ کرکے نماز پڑھے گا ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200337
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن