بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کتے کے کپڑا چاٹنے کا حکم


سوال

میرے پاس پالتو جانور ہیں , کتے ان میں سرفہرست ہیں , میں کتوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں , کتے عموماً پاؤں یا کپڑے چاٹ لیتے ہیں , کیا ان کے چاٹنے سے میرے کپڑے ہر بار ناپاک ہو جاتے ہیں؟ براہِ کرم راہ نمائی فرمایئے !

جواب

کتے کا لعاب (تھوک) ناپاک ہے، لہٰذا کتے کے کپڑوں کو چاٹنے سے اگر لعاب کی تری کپڑے پر ظاھر ہوگئی تو کپڑے ناپاک ہوجائیں گے اور اگر تری ظاھر نہیں ہوئی تو کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔

الفتاوى الهندية (1/ 24)

''وسؤر الكلب والخنزير وسباع البهائم نجس. كذا في الكنز''.

الفتاوى الهندية (1/ 48)

'' الكلب إذا أخذ عضو إنسان أو ثوبه لا يتنجس ما لم يظهر فيه أثر البلل راضياً كان أو غضبان۔ كذا في منية المصلي۔ قال في الصيرفية: هو المختار۔ كذا في شرحها لإبراهيم الحلبي''.

واضح رہے کہ شوقیہ کتے پالنا جائز نہیں ہے، شکار کرنے یا کھیت وغیرہ کی حفاظت کے لیے کتے پالنے کی اجازت ہے، اس لیے شوقیہ کتے پالنے سے اجتناب کیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200556

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں