بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کتے کے رونے کی آواز سن کر موت کی بدفالی لینا


سوال

کتے کے رونے کی آواز سن کر لوگ کہتے ہیں کہ کوئی مرنے والا ہے کیوں کہ ملک الموت نظر آتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

یہ بات کہ کتے کا رونا کسی کی موت کی علامت ہے یااُسے ملک الموت نظر آتا ہے ، محض توہمات میں سے ہے،  شریعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں،  نہ ہی کسی روایت میں اس طرح کی کسی بات کا ذکر ہے،لہذا اس طرح کی بدفالیوں سے اجتناب کیا جائے اور انہیں خاطر میں نہ لایا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200883

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں