بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کتا پالنا


سوال

کیا کتا پالنا جائز ہے؟ اور گھر میں پالا ہوا کتا اگر کپڑوں سے لگ جائے۔ تو وہ کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟ کیا ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھی جا سکتی ہے؟

جواب

شوقیہ طور پر کتا پالنا جائز نہیں ہے. البتہ ضرورت کے لیے( جیسا کہ حفاظت اور شکار وغیرہ  کے لیے) کتا پالنا جائز ہے۔

کتے کے جسم پر اگر کوئی نجاست نہ لگی ہو  تو اس کی کھال  لگنے سے کپڑا ناپاک نہیں ہوتا؛ لہذا اگرکسی نے ان کپڑوں میں نماز پڑھی تو ہو جائےگی۔

البتہ اس کا لعاب ناپاک ہے، اگر لگ جائے تو پاک کرنا لازم ہے۔

"عن أبي طلحة رضي اﷲ عنه قال: قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیه وسلم: لاتدخل الملائكة بیتاً فیه کلب ولا تصاویر". (بخاری، مسلم)

ترجمہ: حضرت ابو طلحہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولِ  خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصاویر ہوں. (مشکاۃ شریف ص ۳۸۵ باب التصاویر)

" قال النووي: والأظهر أنه عام في کل کلب و کل صورة و أنهم یمتنعون من الجمیع لإطلاق الأحادیث". (شرح النووي علی هامش مسلم، کتاب اللباس والزینة، باب تحریم تصویر صورة الحیوان، ۲/۲۰۰، مرقاة شرح مشکاة، باب التصاویر، امدادیه ملتان ۸/۳۲۶)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200402

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں