بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کاروبار میں نفع متعین کرکے دینا


سوال

پراپرٹی کے کاروبار میں ایک طریقہ کار یہ چل رہا ہے کہ :آج کل  انوسٹر کچھ لوگوں سے یہ ڈیل  کرلیتا ہے کہ:  پانچ یا دس لاکھ لگادو ،اورپھر ایک یا دو لاکھ فکس نفع ملے گا، خواہ فائدہ ہو یا نقصان، عموما فائدہ ہی ہوتا ہے، اس طرح بزنس کیا جاسکتا ہے؟

جواب

یہ معاملہ خالص سودی ہے، ہونا یہ چاہیے  کہ : جو رقم لگائی جائے  اس  کے حصے میں کل جتنا منافع آتا ہے اس  نفع کاکچھ حصہ مثلاً: نصف یا تہائی رقم لگانے والے  کو دیا جائے گا تو  جائز ہوگا ، نفع فکس کرکے دیا جائے تو جائز نہیں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143810200015

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں