کاروبار میں ترقی کے لیے مجرب وظیفہ بتادیں۔تاکہ کاروبار دشمنوں اورحاسدین کے نقصان سے محفوظ رہے!
کاروبار میں ترقی وبرکت کے لیے باجماعت نمازوں کااہتمام کریں،نیزکاروبار میں حلال وحرام اور شریعت کے احکامات کاخوب لحاظ رکھیں،ہر فرض نماز کے بعد تین باردرجِ ذیل مسنون کا دعا کا اہتمام کریں:
"اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ". ساتھ ساتھ ہر نماز کے بعد سومرتبہ ’’یا لطیف‘‘ اور ایک مرتبہ {اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ}پڑھ لیا کریں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143807200038
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن