بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کئی موبائل یا ضرورت سے زیادہ قیمت کا موبائل رکھنے والے پر قربانی کا وجوب


سوال

اگر کوئی شخص صاحبِ نصاب نہیں، مگر اس کے پاس ایک موبائل ہے جس کی قیمت پچاس, ساٹھ ہزارروپے ہے یا تین چار موبائل ہیں جن کی قیمت ساٹھ, ستر ہزار روپے ہے یااس کے علاوہ لیپ ٹاپ, ٹی وی وغیرہ ہو تو ایسے اشخاص پر قربانی واجب ہے یا نہیں ؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر تمام موبائل مذکورہ شخص کے استعمال میں آتے ہٰوں تو پھر ان کی وجہ سے قربانی واجب نہیں ہوگی۔یہی حکم لیپ ٹاپ اور ضرورت سے زیادہ قیمتی موبائل کا بھی ہے کہ اگر استعمال کےلیے ہے تو اس کی وجہ سے قربانی واجب نہیں ہوگی۔ البتہ اگر ایک موبائل ضرورت کے لیے ہو اور اس کے علاوہ باقی موبائل زائدہوں اور ان کی قیمت تنہایادوسرے زائد اموال کے ساتھ مل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی رقم کے برابر بنتی ہوتو قربانی واجب ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201630

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں