اگر زکاۃ کے وقت سے پہلے چیک ملا،لیکن ابھی چیک کی رقم اکاؤنٹ میں نہیں آئی اور زکاۃ کا وقت آگیاتو کیا اس رقم کو زکاۃ میں شامل کروں گا یا نہیں؟
چیک کی صورت میں ملنے والی رقم(بشرطیکہ اس کے ملنے کی امید ہو)زکاۃ کے حساب میں شامل کی جائے گی،اگرچہ چیک زکاۃ کے وقت سے چند دن قبل ہی ملا ہو۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908201049
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن