بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چیل کوے کو کھلانے میں قباحت ہے؟


سوال

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چیل اور کوے کو کچھ کھلانا چاہیے جیسا کہ آج کل لوگ چیل کو پھیپھڑے ڈالتے ہیں، تو کیا ان میں کسی طرح کوئی قباحت تو نہیں ہے؟

 

جواب

بخاری ومسلم کی ایک حدیث میں آتا ہے: ہر تر جگر رکھنے والے کو کھلانا پلانا صدقہ ہے، اس حدیث کے مطابق ہر جاندار کو کھانا پلانا صدقہ اور ثواب کا کام ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں، تاہم چیل اور کوے کی کوئی تخصیص نہیں، جس جاندار کو کھلایا جائے ثواب ملے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143807200012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں