بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

چھوٹی بچی کا کفن اور جنازہ کسی اونچی چیز پر رکھنا


سوال

ایک چھوٹی سی بچی کا انتقال ہو گیا تو اس کو کتنا کفن دیا جائے گا؟ اور اس کی نماز جنازہ کے لیے چارپائی  پر اس کو رکھا جاۓگا؟ 

جواب

اگر بچہ یا بچی انتہائی کم عمری میں وفات پاجائے، تو بچے کو صرف ایک اور بچی کو دو کپڑوں میں کفن دینے کی گنجائش ہے، تاہم مسنون کفن دینا بہتر ہے۔ جیساکہ فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و الصبي المراهق في الكفن كالبالغ و المرهقة كالبالغة، و أدنی ما يكفن به الصبي الصغير ثوب واحد و الصبية ثوبان، كذا في التبيين". ( كتاب الصلاة، الباب الحادي العشرون في الجنائز، الفصل الثالث في التكفين، ١/ ١٦٠)

ملحوظ رہے کہ مرد کے  کفنِ سنت میں قمیص ازار اور چادر شامل ہیں، جب کہ عورت کے کفنِ سنت میں ان تین کپڑے کے ساتھ ساتھ سینہ بند اور سر کی اوڑھنی بھی شامل ہے، جیسا کہ مراقی الفلاح میں ہے: "كفن الرجل سنة" ثلاثة أثواب "قميص من أصل العنق إلى القدمين بلا دخريص وكمين "وإزار" من القرن إلى القدم "و" الثالث "لفافة" تزيد على ما فوق القرن والقدم ليلف بها الميت وتربط من أعلاه وأسفله ... وتزاد المرأة" على ما ذكرناه للرجل "في" كفنها على جهة "السنة خمارا لوجهها" ورأسها "وخرقة" عرضها ما بين الثدي إلى السرة وقيل إلى الركبة كيلا ينتشر الكفن بالفخذ وقت المشي بها "لربط ثدييها" فسنة كفنها درع وإزار وخمار وخرقة ولفافة ...الخ ( حاشية الطحطاوي علي المراقي، باب أحكام الجنائز، ص: ٥٧٥ - ٥٧٨)

بچے یا بچی کی میت کو چار پائی پر رکھنا ضروری نہیں، تاہم میت کو غسل و کفن کے بعد تخت یا پلنگ پر رکھنا مسنون ہے، اور اس میں میت کا اکرام بھی ہے، نیز پلنگ یا تخت کا معمول سے زیادہ اونچا ہونا ضروری نہیں، زمین سے تھوڑا سے بلند ہونا بھی کافی ہے، اس حکم میں بالغ میت و نا بالغ میت سب یک ساں ہیں۔

حاشية الطحطاوي علی المراقيمیں ہے:

"فائدة: روي أنه صلى الله عليه وسلم لما غسل وكفن ووضع على السرير ... الحدیث ( باب أحكام الجنائز، فصل: الصلاة عليه، ص: ٥٨٤)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200132

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں