بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چچا کے بیٹے کی بیٹی سے نکاح کا حکم


سوال

چچا کے بیٹے کی بیٹی سے نکاح کا کیا حکم ہے؟ایک قسم کی وہ بھتیجی بن رہی ہے اگرچہ سگی نہیں!

جواب

چچا کے بیٹے کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے، وہ حقیقی بھتیجی کے حکم میں نہیں ہے، نبی کریم ﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نکاح فرمایا،  جب کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے چچا زاد بھائی تھے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200712

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں