بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چچا کا بھتیجی کو جانے سے روکنا


سوال

چچا کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟ کیا بھتیجی کو مدرسہ جانے سے روک سکتا ہے جب کہ اس کی بیٹی خود کالج میں پڑھتی ہو؟

جواب

لڑکی کے باپ یا  بھائی کے ہوتے ہوئے چچا کو اپنی بھتیجی پر ولایت حاصل نہیں ہے، لڑکی کی  دیکھ بھال ان کی ذمہ داری ہے۔البتہ باپ یا  بھائی نہ ہوں تو ان کی کفالت چچا کی ذمہ داری ہے۔ اور مخصوص حالات کے لحاظ سےچچا مناسب سمجھے  کہ کہیں جانے  میں شرعی مفاسد ہوں تو اس سے روک سکتا ہے۔صورتِ مسئولہ میں اگر لڑکی کے والد یا اس کے بڑے بھائی حیات ہیں تو چچا کو روکنے کا حق نہیں ہوگا، اور اگر بھتیجی کی کفالت چچا کے ذمہ آچکی ہو تو اس کو چاہیے کہ جیسے اپنے سگے بچوں کا خیال کرتا ہے اسی طرح اپنے بھائی کے بچوں کا بھی خیال رکھے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201593

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں