بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چپل سیدھی کرنا / بائیں ہاتھ سے پینا


سوال

۱۔ الٹے ہاتھ سے پانی پینا کیسا ہے ؟ میں نے سننا ہے کہ الٹے ہاتھ سے پینا شراب پینے  کےبرابر ہے؟

۲۔ کچھ لوگ الٹی چپل الٹی نہیں رہنے دیتے اس  کو سیدھا کرتے ہیں اس کے بارے میں سختی کرتے ہیں۔  راہ نمائی فرمائیں ۔

جواب

۱-   بائیں  ہاتھ سے  کھانا پینا مکروہ اور خلافِ سنت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے  اس سے منع فرمایا  ہےاور وجہ اس کی یہ بتلائی کہ بائیں ہاتھ سے شیطان کھاتا پیتا ہے۔

 حدیث میں ہے: "لا یأکُلنّ أحدُکم بشماله ولا یَشربنَّ بها، فإن الشیطانَ یأکلُ بشماله ویشرب بها".

 ترجمہ: تم میں سے کوئی ہرگز بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور نہ پیے، اس لیے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اور پیتا ہے۔ (مشکاۃ شریف: ۳۶۳)

پس دایاں ہاتھ موجود ہوتے ہوئے بائیں ہاتھ سے کھانے کی عادت بنالینا بُری عادت ہے، شیطان کی پیروی لازم آتی ہے، اس کو ترک کرنا چاہیے۔

 باقی آپ کا یہ کہنا کہ بائیں ہاتھ سے پینا شراب  پینے کے برابر ہے ، بہت تلاش کے باوجود ایسی روایت نہیں ملی  ۔

۲- ہر چیز کو مناسب اور موزوں جگہ پر  رکھنا ادب  کہلاتا ہے  چپل، جوتے کا طریقے  اور سلیقہ سے رکھنا  آداب میں سے ہےمزید یہ کہ  چپل کی نچلی جانب  پر  مٹی  لگنے کی وجہ سے عموماً میلی یا بسا اوقات گندگی بھی لگی ہوتی، جس سے طبیعت میں کراہت ہوتی ہے، لہذاچپل سیدھا کرنا راحت رسانی کا ذریعہ ہے، اس لیے اچھی بات ہے۔ باقی اس کا تعلق فرض واجب یا سنت سے نہیں۔ جو سیدھا نہ کرے اس کو ملامت بھی نہ کی جائے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202374

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں