بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چاندی کی انگوٹھی کے مباح وزن میں نگ کا وزن شامل ہے یا نہیں؟


سوال

مرد کے لیے چاندی کی انگوٹھی کا وزن کیا ہونا چاہیے؟ نگ اور چاندی دونوں کا وزن ایک ہو یا الگ؟

جواب

مرد کے لیے ساڑھے چار ماشے سے کم وزن کی چاندی(علاوہ نگ کے) پہننا مباح ہے،یعنی مباح وزن کی مقدار میں نگ کا وزن شامل نہیں،لیکن بہتر یہ ہے کہ بلاضرورت انگوٹھی کا استعمال نہ کیا جائے۔

المحيط البرهاني : (5 / 200):

’’ قال: لا بأس بأن يكون الفص من الحجر، وهذا دليل على أن العبرة في الحظر والإباحة للخدم لا للفص وهو المذهب؛ لأنه إنما يصير مستعملاً للحلقة لا للفص‘‘.

البحر الرائق شرح كنز الدقائق :(8 / 217):
’’ وَلَايُعْتَبَرُ بِالْفَصِّ؛ لِأَنَّهُ يَجُوزُ من الْحَجَرِ، وَالْأَوْلَى أَنْ لَايَتَخَتَّمَ إذَا كان لَايَحْتَاجُ إلَيْهِ‘‘. 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200455

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں